عید کیا ہے؟عید لغت میں مادہ "عود" سے ہے جس کے معنی ہیں ’’پلٹنا‘‘۔ جس دن کسی قوم سے مشکلات دور ہوں اور کامیابیاں ان کی طرف پلٹیں اس دن کو عید کہا جاتا ہے اسلامی عیدوں کو اس مناسبت سے کہ ایک مہینہ اللہ کی اطاعت کے سائے میں رہ کر، یا فریضہ حج انجام دے کر روح انسانی کی پاکیزگی واپس پلٹتی ہے عید کہا جاتا ہے۔(۱)امیر المومنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں «و كل يوم لا يعصى الله فيه فهو يوم عيد» ہر وہ دن جس میں اللہ کی معصیت نہ ہو عید کا دن ہے۔ گویا عید کا تعلق اللہ کی معصیت سے دوری اور اطاعت و بندگی سے ہے۔
8 اگست 2013 - 19:30
News ID: 450076
عید سعید فطر کے موقع پر تمام عالم اسلام خصوصا صاحب العصر و الزمان قائم آل محمد عج اللہ تعالی فی فرجہ اور ولی امر مسلمین حضرت امام خامنہ ای مد ظلہ العالی کی خدمت میں اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی کی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔